Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے میں سرمایہ کاری کے لیے پہلا مالیاتی فنڈ

یہ سعودی قانون اور اسلامی شریعت کے مطابق ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب نے سونے میں سرمایہ کاری کے لیے پہلے قومی مالیاتی فنڈ کا لائسنس جاری کردیا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا لائسنس ہے۔ یہ سعودی قانون اور اسلامی شریعت کے مطابق ہے۔ اس کا مقصد طویل المیعاد سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہے۔ اس سے سعودی مالیاتی منڈی میں سرمایہ کاروں کو ترغیب ملے گی۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی مالیاتی کمپنی ’فالکم‘ کے ایگزیکٹیو چیئرمین معاذ الخصاونہ نے بتایا کہ مالیاتی منڈی اتھارٹی نے فالکم فنڈ فار گولڈ کا لائسنس باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے۔

سرمایہ کاری اضافی اخراجات سے تحفظ فراہم کرے گی۔(فوٹو عرب نیوز)

اس کا مقصد سرمایہ کاری فنڈ کے توسط سے سعودی مالیاتی منڈی میں اہم اضافہ ہے۔ فنڈ کے مقاصد اور طور طریقے سونے کے سلسلے میں اسلامی شریعت کے مطابق ہیں۔ یہ فنڈ طویل المیعاد سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔
الخصاونہ نے زور دے کر کہا کہ یہ فنڈ افراط زر بچاو کا بھی موثر ذریعہ ہے۔ سونے کے نرخ بڑھتے رہتے ہیں۔ یہ فنڈ مالیاتی منڈی کو درپیش خطرات کم کرنے میں بھی معاون بنے گا۔ 

فالکم فنڈ فار گولڈ کا لائسنس باقاعدہ طور پر جاری کردیا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

الخصاونہ کا کہنا ہے کہ سونے کا لین دین ہر لحاظ سے منافع بخش ہے۔ ضرورت پڑنے پر سونا اچھے نرخوں پر فروخت ہوجاتا ہے۔ سونا ایسی کرنسی ہے جو مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اسے ذخیرہ کرنے کے خطرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

فنڈ طویل المیعاد سرمایہ کاری کو فروغ دے گا(فوٹو ٹوئٹر)

سعودی مالیاتی فنڈ کی بدولت سونے میں سرمایہ کاری اضافی اخراجات سے بھی تحفظ فراہم کرے گی۔ سونا روزانہ کی بنیاد پر خریدا اور فروخت کیا جاسکتا ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: