Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان میں سائس و ٹیکنالوجی سینٹر قائم ہوگا

ٹوکیو یونیورسٹی 1877میں قائم ہوئی تھی۔ (فوٹو:العربیہ)
ٹوکیو یونیورسٹی میں محمد بن سلمان سائنس اینڈ فیوچر ٹیکنالوجی سینٹر قائم کیا جائے گا۔ ٹوکیو یونیورسٹی اور مسک مبادرات سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق دستخط کی تقریب میں ٹوکیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جونوکامی ماکوتو اور محمد بن سلمان فاﺅنڈیشن کے ماتحت المبادرات سینٹر کے چیئرمین بدر العساکر اور جاپان میں متعین سعودی سفیر نایف الفہادی بھی موجود تھے۔
المبادرات سینٹر کے چیئرمین بدر العساکر نے اس موقع پر کہا ’جاپان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور منفرد ہیں۔ چھ عشرے سے زیادہ مدت سے ہیں۔‘

ٹوکیو یونیورسٹی اور مسک مبادرات سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے (فوٹو: العربیہ)

جاپان اور سعودی عرب اپنے تاریخی تعلقات کے تناظر میں مختلف شعبوں خصوصاً سائنس، ٹیکنالوجی، ریسرچ اور تعلیم میں حوصلہ افزا ماحول بنا چکے ہیں۔ ٹوکیو یونیورسٹی میں محمد بن سلمان سائنس اینڈ فیوچر ٹیکنالوجی سینٹر کا قیام اس کا ثبوت ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا ’مفاہمتی یادداشت مسک فاﺅنڈیشن اور ٹوکیو یونیورسٹی کے درمیان موجود شراکت کا ثمر ہے۔ اس کے تحت ٹوکیو یونیورسٹی میں 60 سعودی طلبہ و طالبات کو تجدد پذیر اور ایٹمی توانائی کی ٹریننگ دی جائے گی۔ 
 جاپان کے سکالر اور صنعتی امور کے ماہرین تعاون کریں گے۔ دونوں ملکوں کے متعلقہ افراد ریسرچ سینٹرز اور فیکٹریوں کے دورے بھی کریں گے۔

جاپان کے سکالر اور صنعتی امور کے ماہرین تعاون کریں گے (فوٹو:العربیہ)

ٹوکیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جونوکامی نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے میری بات ہوئی تھی۔ اس منفرد ملاقات کی یادیں محفوظ کیے ہوئے ہوں۔
ٹوکیو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مزید کہا ’یہ سینٹر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور استحکا م کا شاندار موقع ہے۔ سعودی یونیورسٹیاں اور ٹوکیو یونیورسٹی تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں بامقصد تعلقات استوار کیے ہوئے ہیں۔ سعودی جاپانی وژن 2030 کی تکمیل کے لیے باہمی شراکت کو مسلسل آگے بڑھاتے رہیں گے۔

محمد بن سلمان سائنس اینڈ فیوچر ٹیکنالوجی سینٹر  اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دے گا (فوٹو: العربیہ)

یاد رہے کہ ٹوکیو یونیورسٹی 1877میں قائم ہوئی تھی۔ یہ جاپان کی سب سے پرانی یونیورسٹی ہے۔ اس سے فارغ ہونے والے سات افراد نوبل انعام جیت چکے ہیں۔ سترہ افراد جاپانی وزیراعظم بن چکے ہیں۔ 
پروگرام کے مطابق محمد بن سلمان سائنس اینڈ فیوچر ٹیکنالوجی سینٹر دونوں ملکوں کے درمیان اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ اور سائنس ریسرچ میں جدت طرازی کو آگے بڑھائے گا۔

شیئر: