Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت، شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح میں اضافہ

کویت میں شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی (فوٹو: سوشل میڈیا)
کویتی وزارت انصاف کے ایک عہدیدار کے مطابق ایک سال کے دوران کویتی شہریوں میں طلاق کی شرح پانچ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کویتی جریدے الانبا کے مطابق کویتی وزارت انصاف میں شرعی توثیق کے ادارے کے ڈائریکٹر فہد الضاعن نے بتایا کہ ’ 2019 کے دوران کویتی شہریوں میں طلاق کے 500 واقعات ریکارڈ پر آئے۔‘
فہد الضاعن نے بتایا کہ ’اعداد و شمار کے مطابق 2019 کے دوران شادی کے پہلے سال طلاق کی شرح پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔‘

گذشتہ برس کویتی شہریوں میں طلاق کے 500 واقعات سامنے آئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 ’گذشتہ برس کے مقابلے میں 2019 کے دوران کویتی شہریوں میں شادیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ 2018 میں 400 شادیاں زیادہ ہوئی ہیں۔‘
 کویتی وزارت انصاف میں شرعی توثیق کے ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’ 2019 کے دوران کویت میں 13 ہزار 800 شادیاں ہوئیں جبکہ 2018 میں 14 ہزار 400 شادیاں ریکارڈ پر آئی تھیں۔ 
مزید پڑھیں
2018 اور 2019 کے دوران کویت میں طلاق کے 7 ہزار 800 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ یہ اعداد و شمار مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سب کے ہیں۔
فہدالضاعن نے بتایا کہ ’ 2019 کے دوران غیر محفوظ طبی معائنے کے 56 واقعات ریکارڈ پر آئے۔‘
’ کویتی خاندانوں کی تعداد دو لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ ان میں طلاق کی سالانہ شرح پانچ فیصد اور شادی کی سالانہ شرح چھ فیصد ہے۔‘
سوشل میڈیا پر جاپانیوں اور بنگلہ دیشیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں سے کویتی خواتین کی شادی کی اطلاع پر تبصرہ کرتے ہوئے الضاعن نے کہا کہ ’ کویتی لڑکی اپنے اہل خانہ کی منظوری سے کسی بھی ملک کے شہری سے شادی کر سکتی ہے۔ اسی طرح کویتی نوجوان کسی بھی ملک کی خاتون سے شادی کرنے کے مجاز ہیں‘۔

شیئر: