Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی گرفتاری کے احکامات کیوں؟

چار سو افراد سے جعلی کمپنیوں کی بنیاد پر سرمایہ جمع کرنے کا الزام ہے۔
جدہ کی عدالت نے سعودی خاتون کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ چار سو افراد سے جعلی کمپنیوں کی بنیاد پر سرمایہ جمع کرنے کا الزام ہے۔
عکاظ اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ’عدالت نے مفرور خاتون کے خلاف 300 کے قریب عمل درآمدی احکامات جاری کیے ہیں جن میں کہا گیا کہ متعدد کمپنیاں قائم کیں اور لوگوں کو ان کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی‘۔
اخبار کے مطابق سعودی خاتون نے چار سو افراد سے لاکھوں ریال جمع کرنے کے بعد اپنے تمام رابطہ نمبر اور ٹیلیفون جن کی تعداد 23 بتائی جاتی ہے بند کر دیے ۔

سعودی خاتون نے جعلی سرمایہ کاری کے عوض لوگوں سے 25 ملین ریال جمع کیے تھے۔فائل فوٹو: عکاظ

جب متاثرین نے خاتون سے رابطے کی کوشش کی تو انہیں کہیں سے کوئی جواب نہ ملا۔ جس پر متاثرین نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
اخبار کے مطابق سعودی خاتون نے جعلی سرمایہ کاری کے عوض لوگوں سے 25 ملین ریال جمع کیے تھے۔
متاثرین نے دی گئی رقوم کی رسیدیں بھی عدالت میں جمع کرائی ہیں۔ جن میں درج شرائط کے مطابق انہیں ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر گھر بیٹھے منافع ملنا تھا۔
اخبار کے مطابق سعودی خاتون نے ایک کمپنی اپنے نام سے جبکہ دوسری اپنی بیٹی اور تیسری ایک بیٹے کے نام پر رجسٹرڈ کرائی تھی۔
جعلسازخاتون نے ریئل سٹیٹ اور مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے رقوم جمع کی تھیں۔
 

شیئر: