Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل

اعلامیے میں یہ نہیں واضح کہ کرکٹر عمر اکمل کو کیوں معطل کیا گیا۔ (فوٹو:اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کرکٹر عمر اکمل کو معطل کر دیا ہے۔
عمر اکمل معطلی کے بعد کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ 
اعلامیے کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے تحقیقات جاری ہے جس کے مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور اس پر پی سی بی مزید کچھ نہیں کہے گا۔
اعلامیے میں یہ نہیں واضح کہ کرکٹر عمر اکمل کو کیوں معطل کیا گیا۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عمر اکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہے۔
پی ایس ایل فائیو کا آغاز آج (جمعرات) سے ہو رہا ہے۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں