Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی سفراء کا اہل خانہ سمیت شیبہ آئل پلانٹ کا دورہ

غیر ملکی سفراء کو شیبہ پلانٹ میں پیش کی جانے والی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ( فوٹو: واس)
سعودی عرب میں متعین غیر ملکی سفراء کو صحرائے ربع الخالی میں واقع شیبہ آئل پلانٹ کا دورہ کروایا گیا ہے۔
دورے کا مقصد ایک طرف شیبہ پلانٹ کا معائنہ تھا تو دوسری طرف صحرا کی خوبصورتی اور اس میں جنگلی حیاتیات سے متعارف کروانا تھا۔

سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق سفراء کے وفد میں ان کے اہل خانہ بھی مدعو تھے جنہیں شیبہ پلانٹ میں تیل کی تیاری کے مراحل سے آگاہ کیا گیا۔
وزارت خارجہ اور تیل کمپنی آرامکو کے تعاون سے کیے جانے والے دورے کو سفراء نے یاد گار قرار دیا ہے۔

غیر ملکی سفراء کو صحرائے ربع الخالی اور وہاں رہنے والے جانوروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
دنیا کو تیل سپلائی کرنے والے اس اہم پلانٹ کے تفصیلی دورے کے دوران سفراء کو اس میں پیش کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سفراء کے ترجمان جبوتی کے سفیر ضیاء الدین بامخرمہ نے وزارت خارجہ اور آرامکو کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سعودی عرب کا کمال ہے کہ اس نے صحرا کے عین وسط میں اتنا شاندار پلانٹ تعمیر کیا ہے‘۔
 

شیئر: