Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ انڈیا: صدر ٹرمپ ’باہو بلی‘ کے روپ میں

انڈیا کے دورے میں خاتون اول اور بیٹی ایوانکا بھی ٹرمپ کے ہمراہ ہوں گی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ انڈیا سے قبل انڈین میڈیا میں ایک ہلچل ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے طرح طرح کے ٹویٹس نظر آ رہے ہیں۔
اپنے دورے کے حوالے سے خود صدر ٹرمپ کئی ٹویٹس کر چکے ہیں جس میں ان کے خیر مقدم کے لیے آنے والے افراد کی تعداد سے لے کر ایک میم بھی شامل ہے جسے گذشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک 24 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔
ٹرمپ نے انڈیا روانگی سے قبل ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'انڈیا میں اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے پر امید ہوں۔'
انھوں نے اس ٹویٹ کے ساتھ ایک میم بھی شیئر کردی جس میں انھیں انڈیا کی سپر ہٹ فلم ’باہو بلی‘ کے ہیرو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے جواب میں لوگ اس پر کئی طرح کے میمز بھی شیئر کر رہے ہیں جبکہ بعض اس پر طنزیہ انداز میں کمنٹس کر رہے ہیں۔ کئی ایک اسے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ سول میمز1 کا ٹویٹ شامل کیا ہے جس میں ایک ویڈیو پوسٹ کرکے لکھا گیا ہے کہ 'ٹرمپ کے دورہ انڈیا کا جشن منانے کے لیے میں ایک ویڈیو بنانا چاہتا تھا کہ میرے گنجلک ذہن میں وہ کیسا ہوگا۔'
اس پر جانی جے نلبندانی نے لکھا ہے 'یقینا شاندار۔ گڈ لک۔ میرے خیال سے صدر ٹرمپ ایسے سفر پر ہیں جو دونوں ممالک کے لیے ثمر آور ہوگا۔ میں سمندری کھانے کی صنعت سے وابستہ ہوں اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جھینگے کی افزائش پر وزیر اعظم مودی کے دور میں انڈیا بہت بہتر کام کر رہا ہے۔'

’ای ڈیموکریٹ اینڈی اوسٹرائے‘ نے لکھا کہ 'آپ نے اب تک جو کچھ پوسٹ کیا ہے اس میں یہ سب سے خراب ہے۔ آپ ایسے سماجی ۔۔۔۔ہیں۔۔۔'
سری وستا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’پہلی بار یشودا بین کو ان کی حیثیت کے ساتھ انڈیا کی خاتون اول کے طور پر اعتراف کیا گیا۔ ٹرمپ آپ کا شکریہ۔‘
'پتہ نہیں کہ آپ کے دورے سے انڈیا اور امریکہ کے رشتے میں بہتری آئے گی یا نہیں لیکن مودی جی نے آپ کے لیے بڑے پی آر شو کا انتظام کیا ہے۔ انڈیا میں آپ کا استقبال ہے۔'

اسی طرح ایک اور میم بھی ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صدر ٹرمپ انڈین فلم کے ایک گیت پر رقص کر رہے ہیں۔
کچھ دن قبل صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انھوں نے فلم 'شبھ منگل' کی تعریف کی تھی۔
ٹرمپ کے دورے میں خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ ان کے ہمراہ ہوں گی۔

شیئر: