Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہوگئی

تمام مریض ایران سے آئے تھے ( فوٹو ، ٹویٹر)
عمان میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تشخیص کر لی گئی ہے جس کے بعد اب تک ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔ 
عمانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے عمانی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جن مریضوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے وہ تمام ایران سے آئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا تمام کی صحت بہتر ہے اور ان کے مرض میں بھی آفاقہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کویت، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد عمان میں بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تصدیق ہو چکی ہے اس حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ ان ممالک میں جانے سے اجتناب برتیں جہاں کورونا وبائی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔
واضح رہے چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اس لیے بھی باعث تشویش بنا ہوا ہے کہ اس کی ابھی تک کوئی کارگرویکسین ایجاد نہیں ہوسکی۔
کورونا کے مریض کو اس وقت تک اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا جب تک مرض مکمل طور پر جسم کے خلیات کو متاثر نہ کردے۔
 

شیئر: