Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: 5 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں ناکارہ

کمیٹی نے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب نے یمن میں ہزاروں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے والی کمیٹی نے فروری کے دوران ناکارہ بنائے جانے والی بارودی سرنگوں کے اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق کمیٹی نے کہا ہے کہ ’یمن کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 5677 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں‘۔
کمیٹی کا کہنا ہے کہ ناکارہ بنائے گئے بارودی سرنگوں میں سے  355 فوجی ٹینکوں کو نشانہ بنانے والی تھیں۔
کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے انسانی بنیادوں پر یمن کو حوثی ملیشیا کی بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کے لیے ماہرین کی کمیٹی قائم کر رکھی ہے۔

’ناکارہ بنائے جانے والی بارودی سرنگوں میں سے 355 بارودی سرنگیں فوجی ٹینکوں کو نشانہ بنانے والی تھیں‘ ( فوٹو: واس)

کمیٹی نے کہا ہے کہ ’ہم نے اب تک ایک لاکھ 45 ہزار 464 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ عام افراد کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی باغیوں نے پبلک مقامات کے علاوہ سکولوں کے سامنے بھی نہایت مہارت سے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں اور انہیں چھپانے کے لیے بھی بڑے جتن کیے ہیں۔
کمیٹی نے بتایا ہے کہ ان بارودی سرنگوں کا شکار کئی بچے، بوڑھے اور خواتین ہوئے ہیں‘۔
 

شیئر: