Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی کارکن مسجد میں مردہ پایا گیا

پاکستانی کارکن ایک کمپنی کی مسجد کے اندر مردہ پایا گیا ( فوٹو: سبق)
مکہ میں ایک پاکستانی کارکن مسجد میں مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشرائع پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کمپنی کی مسجد میں پاکستانی تارک وطن مردہ پایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’واقعہ الشرائع محلے کے مخطط 5 میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے اپنے ملازموں کے لیے مسجد بنا رکھی ہے۔‘
پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے پہلے ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ’ہلال احمر کی طبی ٹیم نے ابتدائی معائنے کے بعد وفات کی تصدیق کی ہے جس پر لاش کو کنگ فیصل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
’واقعے کی تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے۔ جلد کے اس کے نتائج سے آگاہ کر دیا جائے گا۔‘

لاش کو کنگ فیصل ہسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ( فوٹو: عکاظ)

دوسری طرف جدہ کے الکندرہ محلے میں واقع اپارٹمنٹ سے ایک انڈین تارک وطن کی لاش ملی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ابتدائی جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ انڈین تارک وطن کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ اس نے خود کو ایذا دے کر ہلاک کیا ہے۔‘
ادھر ریاض میں دو شہریوں اور ایک بنگلہ دیشی کارکن پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والاشخص گرفتار ہو گیا ہے۔
واقعہ الدوادمی میں کل اتوار کو پیش آیا تھا جب ایک نا معلوم شخص نے راہ گیروں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
ریاض پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی تھی۔ اس کی تلاش جاری تھی کہ اس نے خود کو حوالے کردیا۔

شیئر: