Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں نرسری سکول بند، ٹرپس منسوخ

تمام سکولوں میں غیر نصابی سرگرمیں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ( فوٹو: البیان)
متحدہ عرب امارات نے ملک کے تمام نرسری سکولوں کو کل اتوار سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تمام سکول ٹرپس منسوخ کردیے گئے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق قومی کونسل برائے ہنگامی اقدامات اور قدرتی آفات نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔‘
اماراتی وزیر تعلیم حسین الحمادی نے کہا ہے کہ ’نرسری سکولوں کو بند کرنے کے علاوہ تمام سکولوں کو غیر نصابی سرگرمیاں تا ہدایت ثانی معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘۔
پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ’ملک میں اب تک 21 افراد کورونا کے مریض ہیں جن میں سے پانچ شفا یاب ہوچکے ہیں‘۔
واضح رہے کہ امارات کے تمام ہوائی اڈوں کے علاوہ سرحدی چوکیوں پر سخت حفاظتی تدابیر پر عمل ہو رہا ہے۔

شیئر: