Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا: جدہ میں انٹرنیشنل فلم فیسٹول ملتوی

فیسٹول 12سے  21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا۔فوٹو سوشل میڈیا
 جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کے مدنظر فیسٹول ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹول 12 سے  21 مارچ تک جدہ شہر میں ہونے والا تھا۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ فلم فیسٹول رواں سال ہی منعقد کیا جائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

الوطن اخبار کے مطابق ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے اطمینان دلایا ’رواں سال ہی فلم فیسٹیول کسی تاریخ میں منعقد کیا جائے گا۔ جب بھی حالات بہتر ہوں گے فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کردیا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے التوا کے اعلان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’التوا کا فیصلہ بڑا مشکل تھا۔ ہمیں دکھ ہے تاہم کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے یہ مشکل فیصلہ لینا پڑا۔‘
انتظامیہ کے مطابق ’اگر یہ رکاوٹ حائل نہ ہوتی تو فیسٹول ضرور ہوتا۔ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی پابندیوں کے آگے ہمیں سر جھکانا پڑا ہے۔‘

شیئر: