Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ اور عرفات میں شو رومز بند کرنے کا حکم

عمل نہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے( فوٹو: سبق نیوز)
مکہ کی میونسپلٹی نے منیٰ مزدلفہ اور عرفات کے دائرے میں واقع کار شو رومز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ خلاف ورزی پر انتہائی سزا کا انتباہ دیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کی حدود میں واقع گاڑیوں کے شو رومز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

کار شورومز مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے گئے( فوٹو ، سوشل میڈیا)

شوروم مالکان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ  اپنے کار شو رومز’العکیشیہ‘ میں موٹر سٹی منتقل کرلیں۔
شو رومز مالکان کو تحریری نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔
 نوٹس میں مکہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی شو روم مالک کا اس نوٹس کو نہ تو چھپانے اور نہ ہی شو روم کے گیٹ پر چسپاں اس نوٹس کو ہٹانے کی کوشش کرے اور نہ ہی بلدیاتی کونسل سے رجوع کیے بغیر شو روم کھولنے کی کوشش کرے۔
نوٹس میں یہ انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر کسی شو روم کے مالک نے مذکورہ امور میں سے کسی ایک کی پابندی نہ کی تو اس کی قانونی باز پرس ہوگی اور اس پر انتہائی جرمانہ لگایا جائے گا۔

شیئر: