Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قلندرز: پٹیل، لین اور ڈنک نہیں تو پھر کون؟

لاہور قلندر کو پسند کرنے والے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی (سکرین گریب)
لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے اب تک ہونے والے پانچ سیزنز میں پہلی بار پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آئی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد کراچی کنگز اور پھر پشاور زلمی کو شکست دے کر ناقدین کو حیران کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے شائقین کو اس سوال کا جواب تلاش کرنے پر مجبور کر دیا کہ یہ کامیابیاں کیسے مل رہی ہیں؟
معاملہ سنجیدہ ہو یا مزاح بھرا، مسئلہ تکنیکی ہو یا روزمرہ کی الجھن، سوشل میڈیا صارفین جواب تلاش کرنے کی اپنی سی کوشش ضرور کرتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا، متعدد صارفین لاہور کی جیت کے جواب میں ایک بچے کی تصویر ٹائم لائن پر سجاتے اور اسے کامیابی کی وجہ قرار دیتے رہے۔
زین سعید نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ’انہوں نے اپنی وائرل ویڈیو کے بعد پی ایس ایل کے چار میچ دیکھے اور چاروں کامیابی پر ختم ہوئے، کیا ہی خوش قسمت ہیں۔

سیریل چلر نامی ٹوئٹر صارف بھی لاہور کے جیتنے کی وجہ خوش قسمت بچے کو ہی قرار دیتی رہیں۔ انہوں نے لکھا ’نہ پٹیل، نہ وائز، نہ لین اور نا ہی ڈنک، لاہور اس بچے کی وجہ سے جیتا ہے۔
شعیب نامی صارف نے کراچی کنگز کے خلاف ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بین ڈنک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی ان کے لیے تیار تھے لیکن ڈیوڈ ویز نصاب کے باہر سے سامنے آ گئے۔

کامیابی کی وجوہات تلاش کرنے والے صارفین میں شامل سعد نامی ہینڈل نے لکھا ’آپ جو چاہیں کہیں لیکن آپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز جیسی ٹیم نہیں پا سکتے۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے میچ کے بعد فاتح ٹیم کے فخر زمان نے پریس کانفرس کی۔ پاکستان سپر لیگ کے آفیشل اکاؤنٹ سے صارفین کو اپنے سوالات بھیجنے کا کہا گیا۔ اس موقع پر صارفین نے بین ڈنک کی ببل گم کا برانڈ جاننے کی کوشش کی، کسی نے فخر کو مزید تیز کھیلے کا کہا اور تو ایسے یوزرز بھی تھے جو لاہور قلندرز فرنچائز کے مالک فواد رانا کا پوچھتے رہے کہ وہ کہاں ہیں؟

سوشل میڈیا شائقین جس بچے کو لاہور قلندرز کی فتح کا سبب قرار دیتے رہے ان کا نام عبدالاحد ناصر ہے۔ چند روز قبل عبدالاحد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ٹیم کی ناکامی پر روتے دکھائی دیے تھے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو قلندرز نے انہیں سپر قلندر قرار دے کر میچ دیکھنے کے لیے میدان میں مدعو کیا تھا۔ عبدالاحد نے ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں موجود رہ کر میچ دیکھے ہیں۔
  • واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

شیئر: