Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل نور پر قائم عارضی دکانیں ختم 

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے غیر قانونی جھونپڑے بھی ہٹا دیے۔ فوٹو: عاجل
جبل نور مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔ دنیا بھر سے حج، عمرے اور زیارت پر سعودی عرب آنے والے لاکھوں افراد جبل نور اور غار حرا کی زیارت کو بھی اپنے پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔

تحائف اور کھانے پینے کی فرشی دکانیں یہاں قائم  تھیں جنہیں ختم کرادیا گیا۔فوٹو عاجل

عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ماتحت ممنوعہ سرگرمیوں کے انسداد پر مامور کمیٹی کے ارکان نے جبل نور کے علاقے میں قائم عارضی دکانیں اور دیسی طرز کے گیسٹ ہاﺅسز ہٹا دیے۔
مقیم غیر ملکی یہاں زائرین کوکھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کے لیے فرشی دکانیں قائم ہوئے تھے۔
 مکہ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے میدان عرفات میں جبل رحمت اور مکہ مکرمہ میں جبل ثور اور غار ثور کے راستوں پر واقع کچی دکانیں بھی ہٹا دیں۔ ان تمام مقامات پر صفائی اور جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاﺅ بھی کرایا گیا۔
 ان تمام مقامات پر زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط کرکے تلف کرائی گئیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں استعمال ہونے والے گیس سلنڈر ضبط کرلیے گئے۔ غیر قانونی طریقے سے قائم جھونپڑے بھی ہٹا دیے گئے۔
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: