Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے فرانسیسی صدر اور انڈین وزیر اعظم کا بھی رابطہ

محمد بن سلمان سے برطانوی اور سپینی وزیراعظم بھی رابطے کرچکے ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرن اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلیفون پر رابطے کیےہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق تینوں رہنماﺅں نے نئے کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے تناظر میں دنیا بھر میں آنے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی معیشت پر کورونا وائرس بحران کے اہم منفی اثرات کاجائزہ لیا ہے۔
سعودی ولی عہد نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران اس یقین کا اظہار کیا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا اور جی ٹوئنٹی کے دائرے میں اس بحران سے نمٹنے کے لیے مناسب پالیسیاں اپنانا ہوں گی۔ سعودی عرب امسال جی ٹوئنٹی کی قیادت کررہا ہے۔
 یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی ولی عہد سے کورونا وائرس کے بحران اور اس سے دنیا بھر کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات پر برطانوی وزیراعظم اور سپینی وزیراعظم بھی ٹیلیفونک رابطے کرچکے ہیں۔
                          
    
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: