Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'اقامہ ختم ہونے پر اکاؤنٹ فریز نہ کیا جائے'

کہ ’بینک اکاؤنٹ معطلی کے اسباب میں بعض پر وقتی طور پر کام نہیں کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شہریوں کا شناختی کارڈ اور غیر ملکیوں کا اقامہ ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹ فریز نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے سعودی مالیاتی اتھارٹی نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کر دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا جائزہ لینے کے بعد صارفین کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’سعودی شہریوں کا شناختی کارڈ اور غیرملکیوں کا اقامہ اور پاسپورٹ ختم ہونے پر بینک اکاؤنٹ معطل نہ کیا جائے‘۔
سامانے کہا ہے کہ ’بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ’بینک اکاؤنٹ معطلی کی اسباب میں بعض پر وقتی طور پر کام نہیں کیا جائے گا‘۔
سامانے بتایا ہے کہ ’اسی طرح وہ اکاؤنٹ جن میں ایک عرصے سے ٹرانزیکشن نہیں ہوئی انہیں بھی معطل نہ کیا جائے‘۔
ساما نے تمام بینکوں کو تاکید کی ہے کہ ’آن لائن سروس زیادہ سے زیادہ فعال کرنی چاہئے، اے ٹی ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈ سروس کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے‘۔

شیئر: