Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا کی وجہ سے ’جدہ سیزن‘ منسوخ

جدہ سیزن میں بیرون ملک سے فنکار شرکت کرتے تھے (فوٹو، سوشل میڈیا)
جدہ سیزن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے جدہ سیزن کے تحت ہونے والے تمام پروگرام منسوخ کریے گئے ہیں۔
عاجل نیوز ویب سائٹ کے مطابق ’جدہ سیزن انتظامیہ‘ نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ’جدہ سیزن‘ کی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا۔انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ ہمیں یہ فیصلہ لینے میں بے حد مشکل پیش آئی‘۔

جدہ سیزن کے عنوان سے تفریحی پروگرام مملکت میں کافی مقبول رہے ( فوٹو ایس پی اے)

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ’اس حوالے سے ہم جانتے ہیں کہ سعودی شہری ، مقیم غیرملکی اور سیاح جدہ سیزن کا بڑے شوق سے انتظار کررہے تھے۔ وہ ان پروگراموں سے لطف اندوز ہونے کی تیاریاں کیے ہوئے تھے‘۔
شائقین جدہ سیزن کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات پابندی سے حاصل کررہے تھے۔ شائقین کو پروگراموں کی  منسوخی کی اطلاع سے دکھ ہوگا۔ ہمیں بھی  اس کا افسوس ہے تاہم ہماری نظر میں سعودی بھائیوں او رمقیم غیر ملکیوں کی صحت و عافیت اور سلامتی زیادہ اہم ہے۔ اسی وجہ سے جدہ سیزن کے پروگرام منسوخ کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ برس بھی جدہ سیزن کے حوالے سے کورنیش اور متعدد مقامات پر تفریحی پروگروام بڑے پیمانے پر منعقد کیے گئے تھے جس میں مملکت بھر سے شہری اور مقیم غیر ملکیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔

میلے میں اشیائے خورونوش کے اسٹالز بھی لگائے جاتے تھے(فوٹو، سوشل میڈیا)

جدہ سیزن میں بیرون ملک سے مختلف فنکاروں نے شرکت کر کے لوگوں کو محظوظ کیا تھا۔ تاہم امسال کورونا وائرس سے دنیا بھر کے بیشتر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سیزن کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

شیئر: