Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: 17 نئے مریضوں کی تصدیق

’8 مریض ایسے ہیں جنہیں کورونا کے مریضوں سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہوا ہے‘ ( فوٹو: القبس)
کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں مریضوں کی تعداد 176 ہوگئی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں ایک کو امارات جانے سے وائرس منتقل ہواہے، 4 مریض برطانیہ سے واپس آئے ہیں، ان میں سے 3 کویتی شہری جبکہ ایک لبنانی خاتون ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’تین مریض سوئٹزرلینڈ سے آئے ہیں، ان میں سے ایک کویتی شہری، ایک لبنانی اور ایک صومالیہ کا تارک وطن ہے۔‘
انہوں نے بتایاہے کہ ’نئے مریضوں میں 8 ایسے ہیں جنہیں کورونا کے مریضوں سے میل جول رکھنے سے وائرس منتقل ہواہے، ان میں سے 4 کویتی، ایک انڈین، دو فلپائنی اور ایک مصری ہیں۔‘
انہوں نےکہا ہے کہ ’کرونا کے5 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔‘

شیئر: