Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: کورونا کے دو مریض چل بسے

وفات پانے والا ایک عرب اور دوسرا ایشیائی ہے (فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں کورونا کے دو مریض انتقال کر گئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وفات پانے والوں میں پہلا مریض عرب تارک وطن ہے، اس کی عمر 78 سال تھی، وہ یورپ سے امارات آیا تھا۔
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پانے والا دوسرا مریض 58 سالہ ایشیائی ہے، اسے دل کا عارضہ تھا اور گردوں کا بھی مسئلہ تھا۔‘
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ’میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ وفات پانے والے عرب تارک کے موت کا سبب دل کا دورہ ہے۔‘
وزارت صحت نے وفات پانے والے دونوں مریضوں کے اہل خانہ تعزیت سے اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 140 ہے، ان میں سے 31 افراد شفایاب ہوگئے ہیں جبکہ دو مریضوں کی حالت نازک ہے۔

شیئر: