Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت میں کورونا کے باعث جزوی کرفیو

شام 5 بجے سے فجر 4 بجے تک ملک بھر میں کرفیو رہے گا ( فوٹو: القبس)
کویتی حکومت نے کورونا کے خدشے کے باعث ملک میں جزوی طور پر کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
کویتی خبر رساں ادارے (کونا) کے مطابق شام 5 بجے سے فجر 4 بجے تک پورے  ملک میں کرفیو نافذ ہوگا۔
وزیر داخلہ انس الصالح نے کہا ہے کہ ’کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک میں جزوی کرفیو نافذ کرنا نا گزیر ہوگیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر نفاذ فوری طور پر ہوگا اور یہ تاحکم ثانی جاری رہے گا۔ کرفیو کے دوران کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے کو قصور وار قرار دیا جائے گا‘۔

شیئر: