Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے وزارت تجارت کا اقدام

کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون میں خدمات کے تسلسل کی نگرانی ہو رہی ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کی وزارت تجارت کی ٹیموں نے مارکیٹوں میں ہر قسم کے سٹاک کی موجودگی اور فراوانی کو مستحکم بنانے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے مارکیٹوں میں موجود کھانے پینے اور دیگر مصنوعات کے سٹاک  کے معیار کی جانچ پڑتال کی ہے۔

مارکیٹ میں اشیا کی دستیابی  اور قیمتوں کو مستحکم رکھنا مقصود ہے(فوٹو عرب نیوز)

معائنہ ٹیموں نے گذشتہ روز کرفیو کی پابندیوں سے مستثنی دکانوں کے دورے کر کے وہاں پر موجود اشیائے خوردو نوش کا معیار اور وافر موجودگی کو یقینی بنانے رکھنے کے لیے یہ اقدام کیا۔
وزارت تجارت کی ٹیمیں اپنے عہدیداروں کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے کر کے کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاون کے دوران مارکیٹوں کی ہر قسم کی خدمات کے تسلسل کی نگرانی کر رہی ہیں۔

عہدیداروں نے ہائپر مارکیٹوں کے علاوہ کھانے پینے کی دکانوں کے دورے کئے(فوٹو عرب نیوز)

عہدیداروں نے ہائپر مارکیٹوں کے علاوہ ، پھلوں اور سبزیوں کی دکانوں، کھانے پینے کے سامان کی دکانوں، بیکریوں، گوشت اور مچھلی کی دکانوں کے علاوہ گیس اسٹیشنوں کے بھی دورے کئے۔
 
 
ان دوروں کا مقصد مارکیٹ میں اشیا کی دستیابی کے ساتھ ساتھ قیمتوں کو مستحکم رکھنا بھی ہے۔
وزارت تجارت کی ٹیموں نے ایک دن میں 27 مقامات کے دورے کر کےمختلف اقسام کی اشیا کا معائنہ کیا۔
یہ خصوصی ٹیمیں جدید ترین پرائس مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے خوردونوش کے علاوہ دیگر اہم اشیا کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کر رہی ہیں۔
وزارت تجارت سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے کے لیے بلاگ ایپ https://mci.gov.sa/C-app ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ویب سائٹ اور کال سنٹر پر 1900 کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: