Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق

شاہی محل کے بیان کے مطابق شہزادہ چارلس میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں (فوٹو:اے ایف پی)
برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بدھ کو شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شہزادہ چارلس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 71 سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں تاہم وہ اچھی صحت میں ہیں۔
سکائی نیوز کے مطابق شہزادہ چارلس اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔ شہزادہ چارلس میں اتوار کو وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھی۔ جس کے بعد پیر کو ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ٹیسٹ رزلٹ کے مطابق ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تاہم کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود چارلس کی صحت ٹھیک ہے اور وہ ڈچز اف کارنوال کے ساتھ قرنطینہ میں ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ چارلس میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں مگر وہ بہتر صحت میں ہیں اور گذشہ کچھ دنوں سے گھر سے ہی فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈچس آف کورنوال کمیلا کا بھی کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم وہ اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں (فوٹو:اے ایف پی)

ڈچس آف کورنوال کمیلا کا بھی کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم وہ اس مہلک وائرس سے محفوظ ہیں۔
شہزادہ چارلس اور ڈچس آف کورنوال کمیلا نے سکاٹ لینڈ میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 'یہ معلوم کرنا ممکن نہیں کہ شہزادہ چارلس کو کس سے یہ وائرس لگا کیونکہ حالیہ ہفتوں میں انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں کئی ملاقاتیں کیں۔'
 93 سالہ ملکہ برطانیہ نے کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے 19 مارچ کو شاہی محل چھوڑ کر ونڈسر قلعے میں خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
 

شیئر: