Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کس طرح ہوگی؟

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین ان دنوں بہت بڑا مسئلہ  بنا ہوا ہے۔ (فائل فوٹو)
مدینہ منورہ میں نئے کورونا وائرس سے مرنے والے افغان شہری کی تدفین کے بارے میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے سوشل میڈیا پر کئی سوالات کیے ہیں- تمام ہی استفسار کر رہے ہیں کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افغان کی تدفین کیسے ہوگی؟
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افغان شہری کی تدفین حفاظتی تدابیرکے مطابق کی جائے گی- یہ کام محکمہ صحت کے متعلقہ ادارے اپنے طور پر اپنی نگرانی میں انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین ان دنوں بہت بڑا مسئلہ  بنا ہوا ہے۔ رشتہ داروں اور احباب کے لیے یہ آزمائش ہے۔ اسی تناظر میں سعودی عرب کے صحت حکام نے  تدفین کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔
مدینہ منورہ محکمہ صحت کے ترجمان موید ابوعدق نے کہا کہ افغان شہری کو مدینہ منورہ کے احد ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا۔ وہاں اس کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ وہ کورونا میں ایک عرصے سے مبتلا تھا اور اسے آخری مرحلے میں ہسپتال لایا گیا ہے تاہم اس کی صحت تیزی سے بگڑتی چلی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق طبی عملے نےافغان شہری کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اسی دوران ان تمام افراد کی فہرست تیار کی گئی جو اس کی عیادت کررہے تھے یا اس سے مل جل رہے تھے۔ ان سب کو ہسپتال لاکر طبی معائنہ کیا گیا ان سب کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

شیئر: