Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: غریب افراد کے لیے امدادی پیکیج

سکیم کے تحت پنشن یافتہ، خواتین اور معذوروں کی مالی مدد بھی کی جائے گی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کی وزیر خزانہ نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران سے متاثر ہونے والے غریب افراد کے لیے ایک لاکھ 70 ہزار کروڑ انڈین روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
انڈین اٹیلی ویژن چینل ین ڈی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ نرملا ستھرامن نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم غریب کلیان سکیم‘ کے تحت غریبوں، تارکین وطن مزدوروں اور دیگر ضرورت مند طبقات کی مدد کی جائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث کوئی بھوکا نہ رہے۔
غریب اور ضرورت مند طبقے کو اگلے تین ماہ تک پانچ کلو گندم اور چاول جب کہ ایک کلو دال کا پیکٹ  ملے گا۔
یہ امداد ان مراعات کے علاوہ ہے جو قومی فوڈ سکیورٹی سکیم کے تحت عریب اور حقدار شہریوں کو ملتی ہیں۔
’وزیراعظم غریب کلیان سکیم‘ کے تحت پنشن یافتہ، خواتین اور معذور افراد کی مالی مدد بھی کی جائے گی۔
اس سکیم کے تحت ایک خطیر رقم میڈیکل انشورنس کے لیے بھی مختص کی گئی ہے جس کے تحت ان کارکنوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان میں ڈاکٹر اور طبی عملہ بھی شامل ہے۔
 

خط غربت سے نیچے زنگی گزارنے والوں کو گیس سلینڈر فراہم کیے جائیں گے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)

جن عورتوں کے پاس ’جن دھن‘ اکاؤنٹس ہیں انہیں تین مہینوں کے لیے اضافی پانچ سو روپے دیے جائیں گے۔ اس سے 20 کروڑ عورتوں کو فائدہ ہوگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں تین کروڑ بیواؤں، پینشن یافتہ افراد اور معذور افراد کو ایک بار ایک ہزار رپے دیے جائیں گے۔
خط غربت سے نیچے رہنے والے تقریباً آٹھ کروڑ سے زائد خاندانوں کو تین مہینے تک کے لیے کھانا پکانے کے لیے مفت گیس سلینڈرز دیے جائیں گے۔

غریب اور ضرورت مند طبقے کو اگلے تین ماہ تک پانچ کلو گندم اور چاول جب کہ ایک کلو دال کا پیکٹ  ملے گا (فوٹو: سوشل میڈیا)

انڈین وزیر خزنہ نے مخلتف اداروں کے لیے پراویڈینٹ فنڈز میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وہ ادارے جن کے پاس 100 ملازمین ہیں جس میں سے 90 فیصد افراد کی ماہانہ آمدنی 15 ہزار روپے سے کم ہے، وہاں ملازم اور آجر کو مرکز کی جانب سے پراویڈینٹ فنڈ دیا جائے گا۔

شیئر: