Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری حکومت نے ساحلی مقامات بند کردیے

تفریح کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔(فوٹو روئٹرز)
مصری حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچاو کے لیے ساحلوں کو سیل کرکے وہاں تفریح کےلیے آنے والوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیے۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے مقرر کی جانے والی کورونا سے بچاو کی کمیٹی نے سفارش کی تھی کہ عوامی مقامات پر آنے والوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ کورونا سے زیادہ سے زیادہ حد تک بچاجاسکے۔
کمیٹی کی سفارش پر مصری حکام نے ساحلوں کو بند کرکے وہاں تفریح کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ترقیات کی جانب کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے شروع کی جانے والی مہم کے لیے لازمی ہے کہ عوامی مقامات پرلوگوں کی آمدورفت کوروکا جائے۔
وزارت کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ ساحلوں پر تفریح کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں جس سے کورونا وائرس کی جلد منتقلی کا خدشہ ہے۔

ساحلوں پر تفریح کے لیے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں(فوٹو اے پی)

ذرائع ابلاغ نے حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عوامی تفریحی مقامات پر پابندی عائد کی جائے تاکہ وائرس پر جلد ازجلد قابو پایا جاسکے۔
وزارت نے قومی مفاد کے پیش نظر اسکندریہ اور العین السخنہ کے ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کرنے اور وہاں تفریح کے لیے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

شیئر: