Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'میں 16 برس کی عمر میں گھر سے بھاگ گئی تھی'

لاک ڈاؤن کے دنوں میں بہتر انداز سے وقت گزارنے کے حوالے سے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اصل میں آپ کا برا وقت ہی اچھا وقت ہوتا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کنگنا  نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں لوگ اداس ہوئے ہوں گے لیکن یہ وقت برا نہیں ہے۔
’برے وقت کو کبھی برا نہیں سمجھنا چاہیے۔ اصل میں برا وقت ہی اچھا وقت ہوتا ہے۔‘ 
بالی وڈ میں انٹری اور زندگی میں چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ 'میں تقریباً 16 برس کی عمر میں وہ گھر سے فرار ہوگئی تھی۔'
انہوں نے بتایا کہ ’میں جیسے ہی گھر سے بھاگی، دو برس میں ایک فلم سٹار بن گئی، میں منشیات کی عادی تھی۔ میں ایسے لوگوں کے ہاتھ لگ چکی تھی جہاں سے شاید مجھے موت ہی نکال سکتی تھی۔ میں ابھی ٹین ایجر ہی تھی اور میری زندگی میں اتنا سب کچھ خطرناک ہوگیا تھا لیکن پھر زندگی میں ایک اچھا شخص آیا جس نے مجھے یوگا شروع کرایا۔‘
کنگنا کے بقول 'میرے یوگا انسٹرکٹر  نے مجھے راجا یوگا کی کتاب دی اور ویویکاند جی کو میں نے گرو مان لیا جس سے میری زندگی سنور گئی۔'
ان کا کہنا ہے کہ 'اگر مجھے روحانی رہنمائی نہ ملتی تو اتنا آگے نہ جاتی۔  اگر وہ مقام میری زندگی میں نہیں آتا تو شاید میں بھیڑ میں گم ہو جاتی اور نہ اتنا آگے بڑھتی۔ میں نے اپنی قوت ارادی کو مضبوط کیا، اپنے علم میں اضافہ کیا۔‘
لاک ڈاؤن کے بعد کنگنا رناوت ہماچل پردیش میں اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہی ہے جبکہ بالی وڈ کے دوسرے اداکار بھی اپنے آبائی علاقوں کو چلے گئے ہیں۔
انڈیا میں کورونا وائرس کے 979 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

شیئر: