Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: غیر قانونی تارکین کے لیے فضائی ٹکٹ

’واپس جانے کے خواہشمند تارکین کے تمام جرمانے معاف ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی حکومت نےمقیم غیر قانونی تارکین کوملک چھوڑنے کے لیے غیر معمولی سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ’ملک میں مقیم غیر قانونی تارکین اپنے وطن واپس چلے جائیں، ان سے کسی قسم کا محاسبہ ہوگا نہ جرمانہ عائد کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وطن واپس جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین کو فضائی ٹکٹیں بھی دیں گے‘۔
وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ شعبے نے کہا ہے کہ ’حکومت نے غیر قانونی تارکین کو زبردست سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
ادرے نے کہا ہے کہ ’وطن واپس جانے کے خواہشمندوں سے ملک کو میں غیر قانونی قیام پر سزا نہیں ہوگی، ان کے تمام جرمانے معاف کردیے جائیں گے اور وہ کویتی حکومت کے اخراجات پر فضائی سفر کرسکیں گے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’بہت سے غیر قانونی تارکین پر ٹریفک جرمانوں کے علاوہ متعدد دیگر جرمانے بھی ہیں جنہیں وہ ادا نہیں کرسکتے، ایسی صورت میں ان کے تمام جرمانے معاف ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وہ غیر ملکی جن کے پاس پہلے اقامہ تھا اور اب کسی وجہ سے اقامہ نہیں رہا اور ان کا ملک میں قیام غیر قانونی ہوگیا، اگر وہ چاہیں تو ان کا اقامہ دوبارہ بحال ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ جرمانے ادا کریں‘۔
 

شیئر: