Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرخوں میں اضافے پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ

تفتیشی ٹیموں نےمملکت بھر میں 23 ہزار چھاپے مارے ہیں(فوٹوسوشلمیڈیا)
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین نے خبردار کیاہے کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی اشیائے ضرورت کے نرخوں میں گھپلے پر دس لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا-
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ تفتیشی ٹیموں نےمملکت بھر میں 23 ہزار چھاپے مار کر نرخ ناموں کی تیرہ سو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں-
عبدالرحمن الحسین نے منگل کو ریاض میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حفاظتی ماسک کی قلت کی شکایات کم ہوئی ہیں تاہم مقامی مارکیٹ میں سنترے’ لیموں اور اس جیسی اشیا کی قلت ہے طلب زیادہ ہے- جلد یہ کمی پوری کردی جائے گی-
وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی ای ایپلی کیشن کے ذریعے گھروں میں مطلوبہ اشیا طلب کرسکتے ہیں-
ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض پھلوں کے نرخ بڑھ گئے ہیں جلد کنٹرول کرلیے جائیں گے- کھانے پینے  کی اشیا اور ضرورت کے سامان  کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے- بیکریوں’ گوشت’ سبزی کی دکانوں’ پٹرول پمپوں اور سامان  کے گوداموں پر مسلسل چھاپے مارے جارہےہیں-

نرخ ناموں کی تیرہ سو خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں-(فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت کے جازان میں ایک عہدیدار علی ابو شملا نے بتایا کہ جازان میں ضرورت کا تمام سامان وافر مقدار میں موجود ہے-
وزارت تجارت نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں وہ سامان کے نرخ حد سے زیادہ بڑھتے ہوئے پائیں تو فوری طور پر (بلاغ تجاری) یا 1900 پر رابطہ کرکے یا وزارت تجارت کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کرکے مطلع کریں-

شیئر: