Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں غیرملکیوں کی وفاداری کا اعتراف

ٹویٹر پر ابوظبی کے ولی عہد کی تقریرٹرینڈ بنی ر ہی- (فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں مقیم غیر ملکی ولی عہد ابوظبی اور اماراتی افواج کے نائب سربراہ اعلی شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے اس وڈیو پیغام کی ستائش کررہے ہیں جس میں انہو ں نے امارات سے تارکین وطن کی وفاداری اور جذبات کے حوالے سے انتہائی خوبصورت الفاظ استعمال کیے تھے-
یاد رہے کہ نیشنل سیٹینائزر پروگرام کے موقع پراظہار یکجہتی کےلیے مقیم غیر ملکیوں نے اپنے اپارٹمنٹس کی بالکونیوں سے امارات کا قومی ترانہ پڑھا تھا جس سے ابو ظبی کے ولی عہد بےحد متاثر ہوئے تھے-
الامارات الیوم کے مطابق تارکین وطن نے شیخ محمد بن زاید کے تاثرات کے حوالے کہا کہ انہوں نے امارات سے ہماری وفاداری کا اعتراف کرکے حوصلے بلند کردیے-
شیخ محمد بن زاید نے آزمائش کی اس گھڑی میں امارات کے تمام باشندو ں کو ایک صف میں کھڑا کردیا ۔اب امارات میں موجود وہ مقامی شہری ہو یا مقیم غیر ملکی کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں پرعزم ہے-
ٹویٹر پر ابوظبی کے ولیعہد کا وڈیو پیغام ٹرینڈ کی شکل اختیار کیے رہا-

تارکین اسے صحیح معنوں میں ابو ظبی کواپنا وطن سمجھتے ہیں-(فوٹو سوشل میڈیا)

خاص طور پر تارکین نے شیخ محمد بن زاید کے اس جملے کو بار بار ری ٹویٹ کیا کہ ‘ہم اپنی سرزمین پر موجود مقیم بھائیوں پر فخر کرتے ہیں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں مقیم غیر ملکیوں کو امارات کا قومی ترانہ پڑھتے دیکھ کر مقیم بھائی  وفاداری کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں۔ ہم سب وطن عزیز میں خوش قسمت ہیں اللہ کی مرضی سے آزمائش کی اس گھڑی سے سربلند ہوکر نکلیں گے’-
امارات میں رہائش پذیر بعض تارکین نے ٹوئٹ کہ ’امارات سے مقیم غیر ملکیوں کی وفاداری کا باعث  یہ بھی ہے کہ یہ تارکین اسے صحیح معنوں میں اپنا وطن سمجھتے ہیں- امارات کے رہنما کا دل پوری کائنات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے’-

شیئر: