Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی شوبز حسیناؤں کے 'اصل چہروں' سے مداح حیران

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی میک اپ کے بغیر تصاویر شیئر کی ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
گلیمریس اور خوبصورت دکھنے کا شوق کسے نہیں ہوتا مگر شوبز میں اداکاراؤں کے لیے تو یہ زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے مداحوں کو اپنی خوبصورتی سے متاثر کرسکیں۔
یہی وجہ ہے کہ شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات نت نئے سٹائلز اور میک اپ کے منفرد انداز کے ساتھ اپنے جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں سے خوب داد سمیٹتی ہیں۔
مگر اب صورتحال بدل چکی ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی وجہ سے نہ صرف عام خواتین بلکہ شوبز انڈسٹری کی یہ سیلیبریٹیز بھی گھروں تک محدود ہیں۔
خواتین کے بناو سنگھار اور تراش خراش کے لیے جگہ جگہ کھلے ہوئے بیوٹی پارلرز بھی اب بند ہیں اس لیے یہ اداکارائیں بھی دیگر خواتین کی طرح ایک سادہ انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
قرنطینہ کے دوران شوبز انڈسٹری کی مختلف اداکاراؤں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں گلیمر کی دنیا سے کچھ وقت کے لیے بریک مل گیا ہے جس سے وہ لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی بغیر میک اپ تصویر کو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا تو کچھ صارفین نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا۔

ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کررہے ہیں (فوٹو:ٹوئٹر)

  اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی میک اپ کے بغیر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ قرنطینہ میں زیادہ تر گھر میں پہننے والے پاجاموں میں ہی رہتی ہیں۔

اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ  میک اپ کے بغیر نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں پوچھا کہ کیا آپ لوگ بھی اپنا وقت گھر پر ہی گزار رہے ہیں؟

اپنی شاندار اداکری کی وجہ سے مشہور کمنی زیدی کی 'نو میک اپ لُک' کو ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا الطاف نے بھی قرنطینہ کے دوران اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں میک اپ کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں کو پہلی بار اس نئے روپ میں دیکھ کر حیرانی کا اظہار کیا تو کچھ کو ان کا یہ سادہ انداز بھی بھا گیا۔

شیئر: