Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 کے اعلامیے میں دی گئیں آٹھ تجاویز

روزگار کے لیے ضروری تعلیم کو سستا اور آسان بنایا جائے- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی عرب کی قیادت میں جی 20 کے تینوں گروپوں نے آن لائن اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے- اعلامیے کے مطابق روزگار پر کورونا کا  اثرات کم کرنے کے لیے آٹھ تجاویز پیش کی گئیں-
اعلامیے میں اجلاس کے شرکا نے خواتین کے مسائل حل کرنے، عمدہ کارکردگی کو یقینی بنانے اور اسامیوں میں کمی سے پیدا ہونے والی مشکلات کو حل کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے-
الشرق الاوسط کے  مطابق بزنس گروپ، لیبر گروپ اور سوشل گروپ نے مشترکہ اعلا میے میں امر پر زور دیا کہ جی 20 کے قائدین نے سربراہ اجلاس کے موقع پر جن عزائم کا اظہار کیا تھا انہیں عملی جامہ پہنایا جائے-
جی 20 کے تینوں گروپوں نے قائدین سے کہا ہے کہ وہ 8 محاذوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں- آجروں اور اجیروں اور سول سوسائٹی کی موثر شخصیات کو فیصلے میں شریک کیا  جائے-
خصوصا خواتین کو فیصلہ سازی کا زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے- کورونا کی وبا سے خواتین اقتصادی طور پر بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہیں- انہیں کم تنخواہ، غیر رسمی اور عارضی اسامیوں پر کام کرنا پڑ رہا ہے-
یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ مختلف شعبوں میں لاکھوں کارکنان کو غربت، ملازمت اور قرضوں سے نجات دلائی جائے- خصوصا خواتین، بوڑھے اور ہنر مند اس آزمائش میں بہت زیادہ ہیں-
اعلامیہ میں توجہ دلائی گئی کہ جی 20 سماجی تحفظ کا دائرہ بھی بڑھائے اور اس کا معیار بھی بلند کرے- روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کی ہنگامی بنیاد پر مدد کی جائے-
اعلامیے کے مطابق انتہائی چھوٹے، معمولی اور درمیانے درجے کے تجارتی منصوبوں کو اضافی سبسڈی فراہم کی جائے- یہ کام بے روزگاری سے لوگوں کو نجات دلانے کے لیے بھی ضروری ہے-
لوگوں کو ڈیجیٹل گیٹس تک رسائی  کی لاگت کم کی جائے- خصوصا تعلیم اور روزگار کے لیے ضروری مہارتوں کی تعلیم کو سستا اور آسان بنایا جائے-
جی 20 کے تینوں گروپوں نےاعلامیے میں مزید کہا کہ نئے کورونا کے اقتصادی و اجتماعی اثرات کم کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ بین الاقوامی معیشت کو جلد بہتر بنایا جائے۔ وبا ختم ہوتے ہی کم سے کم وقت میں یہ کام انجام دیا جائے-
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: