Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کورونا کے 55 نئے مریضوں کی تصدیق

’نئے مریضوں میں 4 کویتی شہری، 36 انڈین، 6 بنگالی اور دو پاکستانی شامل ہیں‘ ( فوٹو: کونا)
کویت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مریضوں کی مجموعی تعداد 910 ہوگئی ہے۔
کویتی نیوز ایجنسی (کونا ) کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر عبد اللہ السند نے کہا ہے کہ ’نئے مریضوں میں 4 کویتی شہری، 36 انڈین، 6 بنگالی، دو پاکستانی، ایک ایرانی، ایک نیپالی اور ایک مصری تارکین ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’چار افراد میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم شبے میں ہیں جن میں دو کویتی، ایک انڈین اور ایک شامی ہے‘۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ’ابھی تک شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 111 ہے جبکہ باقی مریض قرنطینہ مراکز میں ہیں‘۔
قبل ازیں وزارت صحت نے کہا تھا کہ ’ایک 46 سالہ انڈین مریض ہلاک ہوگیا ہے جو آئی سی یو میں طبی نگرانی میں تھا‘۔
واضح رہے کہ کویت نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے انتہائی سخت احتیاطی تدابیر نافذ کر رکھے ہیں۔ اس ضمن میں دو علاقوں جلیب الشیوخ اور مہبولہ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جہاں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد آباد ہے۔

شیئر: