Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

' آپ کا گھر آپ کا جم ' 40 لاکھ افراد نے ورزش شروع کردی

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے 40 لاکھ افراد نے گھروں میں ہلکی پھلکی ورزش  کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی کھلیوں کی فیڈریشن(ایس ایف اے) نے ڈیجیٹل قومی صحت اور تندرسی کے لیے روزمرہ کی ورزش کے اشتراک کی مہم شروع کی ہے۔

ڈیجیٹل قومی صحت کے لیے روزمرہ کی ورزش کے اشتراک کی مہم (فوٹو عرب نیوز)

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون اور کرفیو کے وجہ سے عوام کو گھروں تک محدود رہنا پڑرہا ہے۔ ' آپ کا گھر، آپ کا جم ' کےعنوان سے دی جاری ہونے والی اس مہم میں عوام کو صحتد مند زندگی اپنانے کی ترغیب دی جارہی ہے۔
وزارت کھیل اور سعودی عرب کی اولمپک کمیٹی کے تعاون سے مختلف قسم کی ورزش کے ماہر ٹرینر تربیت دیں گے۔ ان ٹرینرز میں ناجیہ الفضل، فہد الساہلی ، عبداللہ فلاتہ،آیا الدوہنیمان اور احمد الموسابی مختلف قسم کی ورزش کے طریقے بتائیں گے۔

یہ اقدام عام لوگوں کو گھروں میں مصروف رکھنے کےلیے ہے(فوٹو عرب نیوز)

تربیت دہندگان سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف قسم کوچنگ دیں گے جس میں یومیہ ہلکی پھلکی ورزش اور یوگا کے طریقے شامل ہوں گے۔
ورزش کے اس طریقہ کار میں ہر عمر کے سعودی اور غیر ملکی حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن(ایس ایف اے) کے صدر شہزادہ خالد بن الولید نے اس مہم میں عوام کی شمولیت پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی اور فخر ہے کہ اس پروگرام میں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

مختلف قسم کی ورزش کے ماہر ٹرینر تربیت دیں گے(فوٹو ٹوئٹر)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عام لوگوں کو گھروں میں مصروف اور محفوظ رکھنے کےلیے ہے۔
ایک دوسرے کی مدد سعودی عرب کے صحت مند اور فعال معاشرے کی عکاسی کرتا ہے جو ایک قومی فریضے کے طور پر انجام دی جا رہی ہے۔
شہزادہ خالد نے دعوت دی ہے کہ تمام افراد گھریلو ورزش میں ایس ایف اے کو ٹیگ کریں اور دوسروں کو بھی اس مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دیں۔

اس میں ہلکی پھلکی ورزش اور یوگا کے طریقے شامل ہوں گے(فوٹو ٹوئٹر)

الخبر سے اس مہم میں حصہ لینے والے نبیل ادریس نے کہا ہے کہ اپنے آپ کو تندرست رکھنے کے لیے یہ ایک بہترین قدم ہے۔ مجھے امید ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے بعد میں اسے جاری رکھوں گا۔
اس طرح کے ڈیجیٹل طریقہ کار عام لوگوں کو اپنی زندگی منظم کرنے اور خاندان کے دوسرے افراد کو مشغول رکھنے اور ان کی صحت کے لیے بہترین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحتمند زندگی کو برقرار رکھنے کا عزم اور اس کی اہمیت کا اعتراف ہر ایک کو کرنا پڑے گا۔
نبیل ادریس 100 کلومیٹر دور بیٹھے اپنے کوچ سے سوشل میڈیا کے ذریعے ورزش کے طریقے سیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ورزشیں گھر پر دستیاب سامان کی مناسبت سے منتخب کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس ورزش کو جاری رکھنے کے لیے بازار سے مہنگا سامان خریدنے کی ضرورت نہیں، اکثر لوگ بعد میں بور بھی ہو جاتے ہیں جو اپنا خریدا ہوا سامان نظر انداز کردیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں تو گھر میں موجود سیڑھیاں اور پانی کی گیلن بھی اس کام کے لیے استعمال کرتا ہوں۔
ایس ایف نے سعودی عرب میں موجود یونیورسٹیوں کی سپورٹس فیڈریشن کو بھی طلباء کو اشتراک کے لیے ابھارنے کی ذمہ داری دی ہے۔
فیڈریشن اپنی ویب سائٹ
www.sportsforall.com.sa
کے ذریعے اور مختلف سوشل میڈیا پر ورزش کے مضامین اور صحتمد رہنے کے طریقے جاری کرتی رہتی ہے۔
 

شیئر: