Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: پیر کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

شم النسیم مصر میں موسم بہار کا تہوار ہے (فوٹو: سبق)
مصری وزیراعظم مصطفٰی مدبولی نے ’پیر‘ کے روز پورے ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام وسائل، تجارتی مراکز، دکانیں، ساحلی مقامات اور سیر و تفریح کے مراکز بند کرنے کا اعلان کر دیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدبولی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'پروگرام کے مطابق جمعے اور ہفتے کو پورے ملک میں کرفیو نافذ کیا جائے گا جبکہ پیر کو ملک کے قومی تہوار ’شم النسیم‘ کے موقع پر تمام ٹرانسپورٹ، مالز اور دکانیں بند رہیں گی-'

لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)

شم النسیم مصر میں موسم بہار کا تہوار ہے- اہل مصر اس دن اپنے گھروں سے سیر و تفریح  کے لیے نکلتے ہیں - سبزہ زاروں کا رخ کرتے ہیں- دریائے نیل میں کشتیوں پر سوارہوکر گانے گاتے ہیں- شم النسیم کے دن اہل مصر میں ایک ڈش کا رواج ہے جسے ’فسیخ‘ کہا جاتا ہے- ہر سال مصر کے صحت حکام عوام کو اس ڈش کے استعمال سے منع کرتے ہیں-
رواں سال حکومت کی جانب سے اس تہوار پر پابندی لگا دی گئی ہے-

پیر کو ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی ( فوٹو: روئٹرز)

مصری وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'شہریوں کی سلامتی کی خاطر پارکوں، ساحلوں اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔'
مصری وزیراعظم نے توجہ دلائی ہے کہ 'ریلوے سروس اور میٹرو سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام وسائل معطل رہیں گے- دریائی ٹرانسپورٹ اور ایک صوبے سے دوسرے صوبے آنے جانے والی بسیں بھی معطل رہیں گی-

 

 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: