Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رمضان کے لیے ابھی سے اپنے جسم کو کیسے تیار کریں؟

رمضان کے لیے لوگ پہلے ہی سے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں (فوٹو: شٹرسٹاک)
رمضان کا مہینہ بس شروع ہونے ہی کو ہے اور اگر آپ روزے رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں یا پہلی بار روزہ رکھنے والے ہیں تو اپنے جسم کی آسانی کے لیے رمضان سے قبل ان ٹپس (تجاویز) کو آزمائیں۔
دیویندر بینز فِٹ سکواڈ (ڈی ایکس بی) میں پرسنل ٹرینر اور نیوٹریشن کوچ ہیں جو ایک چیک لسٹ کی مدد سے آپ کے لیے اس تبدیلی کو آسان بنائیں گے۔ 
چلیے دیکھتے ہیں کہ وہ ہمیں کام کی پہلی بات کیا بتاتے ہیں۔

زیادہ پانی پینا شروع کر دیں

رمضان کے آغاز سے ایک یا دو ہفتے قبل اپنے جسم کو ہائیڈریشن کی موافق ترین حالت میں لے جانے کے لیے پانی کی مقدار میں اضافہ کریں۔ رمضان میں جسم میں پانی کی سطح کم ہو جاتی ہے اور خاص طور پر گرمی اگر مئی کی ہو تو یہ کمی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اگلے دنوں میں جسم پر پڑے والے اس اثر کو کم رکھنے کی کوشش کریں اور ابھی سے ہر روز پانی کے ایک یا دو اضافی گلاس پینا شروع کر دیں۔

رمضان سے پہلے اپنے جسم کی پانی کے مقدار میں اضافہ کریں (فوٹو: شٹرسٹاک)

کیلوری کی مقدار کو کم کریں

اگرچہ کچھ لوگوں کو زیادہ کھانے کا شوق ہو سکتا ہے لیکن آپ کو کرنا یہ ہے کہ رمضان کے دوران بھوک نہ لگے۔ رمضان سے پہلے زیادہ خوراک کھانے سے، جسم کو زیادہ کھانے کی عادت پڑ جاتی ہے۔ اپنے جسم میں کیلوری کی مقدار کو کم کرنے کے لیے ابھی سے چربی والے کھانوں کے بجائے وہ کھانے کھائیں جن میں پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔

افطاری میں عموماً لوگ زیادہ کھانا کھا جاتے ہیں (فوٹو: شٹرسٹاک)

کافی پینا کم کریں

فرض کریں آپ کافی پیتے ہیں، اگر آپ ابھی سے کافی پینا کم کر دیں گے تو رمضان کے آغاز میں کافی نہ پینے کی مشکل اور کافی چھوڑنے کی وجہ سے ہونے والا سر درد کم ہو جائے گا۔
دن میں ایک دو مرتبہ کافی کے اثر کو کم کرنے والی چیزیں لیں، خاص طور پر سہ پہر کے وقت کیونکہ رمضان میں یہی وہ وقت ہوگا جب آپ کا جسم روزے کے دوران کیفین کے لیے بے تاب ہو گا۔

روزے کے دوران کافی پینے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے (فوٹو: شٹرسٹاک)

اگر آپ سگریٹ نوش ہیں تو ابھی سے سگریٹ کی تعداد میں بھی کمی کرنا شروع کر دیں۔

نیند کے اوقات کو تبدیل کرنا شروع کریں

ہر روز نیند سے جاگنے کے لیے آپ جس وقت کا الارم لگاتے ہیں، آج سے روزانہ اس وقت سے کچھ پہلے کا الارم لگائیں۔ اگر آپ عام طور پر صبح 7 بجے اٹھتے ہیں تو  صبح 6 بجے اور پھر صبح 5:30 پر اٹھنے کی کوشش کریں۔ نیند کی کمی کا ازالہ جلدی سو کر کریں۔ اس چھوٹی سی تبدیلی کے ذریعے آپ سحری کے وقت آسانی سے جاگنے کے قابل ہو جائیں گے۔

رمضان میں نیند کی کمی کا ازالہ جلدی سو کر کیا جا سکتا ہے (فوٹو: شٹرسٹاک)

سنیک بھی کم کرنے ہوں گے

ہم میں سے بہت سے لوگوں کا جسم تین کھانوں کے علاوہ دن میں سنیک اور مشروبات کا عادی ہوتا ہے۔ اگر آپ آج سے رمضان شروع ہونے تک پانی کے علاوہ تمام سنیک اور مشروبات کا استعمال کرنا ختم کر دیں تو روزے کے دوران جسم کو اس نئی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے میں زیادہ دقت نہیں ہوگی کیونکہ رمضان میں آپ ایک ہی بڑا کھانا چھوڑ رہے ہوں گے یعنی لنچ سنیک اور مشروبات تو آپ ایک ڈیڑھ ہفتہ پہلے ہی چھوڑ چکے ہوں گے۔

شیئر: