Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'ٹی20 ورلڈکپ انڈیا میں منعقد ہو سکتا ہے'

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
انڈیا کے نامور سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ رواں سال ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ آسٹریلیا کے بجائے انڈیا میں منعقد کیا جا سکتا ہے تاہم انہوں نے ایونٹ کے انعقاد کو وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بہتری سے مشروط کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد رواں سال 18 اکتوبر سے نومبر کی15  تاریخ تک ہونا ہے تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ وہ ایونٹ کے انعقاد کے لیے تمام آپشنز کو مدنظر رکھے ہوئے ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سنیل گواسکر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ ’جیسا کہ سب جانتے ہیں آسٹریلیا نے اپنے ملک میں کسی بھی غیرملکی کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور ٹورنامنٹ اکتوبر کے وسط میں ہونا ہے تو اس موقعے پر یہ مشکل نظر آتا ہے۔‘
گواسکر نے کہا کہ اگلے سال ٹی 20 ورلڈکپ انڈیا میں منعقد ہونا ہے اور اگر دونوں ملک کسی معاہدے تک پہنچتے ہیں اور انڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے تو ٹورنامنٹس کا تبادلہ ممکن ہے۔
’ٹورنامنٹ رواں سال اکتوبر نومبر میں انڈیا اور اگلے سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔‘
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) جو گزشتہ ماہ کی 29 تاریخ سے شروع ہونا تھا ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل منعقد کی جا سکتی ہے۔
70 سالہ گواسکر نے کہا کہ ’اگر دونوں ملکوں میں ٹورنامنٹس کے تبادلے کا معاہدہ ہوتا ہے تو آئی پی ایل ٹی20 ورلڈکپ سے قبل منعقد کرکے کھلاڑیوں کو پریکٹس کا موقع مل سکتا ہے۔‘
اے ایف پی کے مطابق کورونا کی وجہ سے عالمی کرکٹ کیلنڈر پر غور کرنے کے لیے عالمی کرکٹ کونسل نے رواں ہفتے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے 15 ملکوں کے بورڈز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ اب ہر سال کھیلا جاتا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کے 20 ہزار سے زائد جبکہ آسٹریلیا میں سات ہزار کے لگ بھگ کیسز ہیں۔

شیئر: