Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا جعلی معالج کیسے پکڑا گیا؟

غیرملکی کارکن کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا.(فوٹو سبق)
 سعودی عرب کےعلاقے وادی الدواسر کمشنری میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے نے کورونا وائرس کے جعلی معالج کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے اہلکار نے بتایا کہ سراغرساں ادارے کو رپورٹ ملی تھی کہ اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ایک غیرملکی کارکن وادی الدواسر میں کورونا کا معالج بنا ہوا ہے.
ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں کمرے کو کلینک میں تبدیل کیا ہے .جہاں اس کے پانچ معاون اس کے ہموطنوں کو یہ جھانسہ دے کر لا رہے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کا معالج ہے.
اطلاع ملتے ہی وادی الدواسر پولیس کے ڈائریکٹر کرنل فہد العتیبی نے ایک کمیٹی تشکیل دیکر جعلی معالج کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کی مہم تفویض کی.
وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ منصوبے کے مطابق غیرملکی کارکن کے کلینک پر چھاپہ مارا گیا.

ملزمان کوقانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا گیا.(فوٹو سبق)

 چھاپے کے دوران کلینک سے مختلف قسم کی دواؤں کا سٹاک برآمد ہوا. پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ دوائیں نامعلوم ذرائع سے حاصل کی گئی تھیں.بھاری رقم بھی برآمد ہوئی۔
 سکیورٹی اہلکاروں نے جعلی غیر ملکی معالج اور اس کے 5 معاونین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کی تحویل میں دے دیا۔
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: