Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: الراس اور نائف میں لاک ڈاؤن ختم

متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس سے دس ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

متحدہ عرب امارات میں دبئی کے دو کمرشل ڈسٹرکٹس الراس اور نائف میں مکمل لاک ڈاؤن جزوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

 یہ علاقے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے تھے۔

سپریم کمیٹی آف کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر میجنمنٹ کا کہنا ہے کہ ان دونوں علاقوں میں گذشتہ دو دنوں میں کوئی کورونا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نائف اور الراس کے گنجان آباد علاقوں میں خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن میں سٹیرلائزیشن کا کام اور بڑے پیمانے پر میڈیکل ٹیسٹ شامل تھے۔ 

بتایا گیا ہے کہ الراس ور نائف میں ایک ماہ سے کم وقت میں چھ ہزار سے زائد رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

تاہم رات دس بجے سے صبح چھ بجے کے نقل و حمل پر پابندی بدستور قائم رہے گی جیسا کہ ملک کے دیگر علاقوں میں ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کی پابندی کے نتیجے میں دبئی میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیابی ملی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے سے دبئی میں کیفے، ریستورانوں اور شاپنگ مالز کو جزوی طور پر کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم مساجد، سینیما گھر اور پلے گراؤنڈز بند رہیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک کورونا وائرس سے دس ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 76 ہے۔

شیئر: