Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام یمنی فریقین ریاض معاہدے پر عمل کریں: سعودی اتحاد

علیحدگی پسند گروہ نے جنوبی یمن میں خود مختار حکومت کا اعلان کیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد نے تمام فریقین کو تنازعات ختم کرنے اور یمن کی مرکزی حکوت کی حمایت کرنے کا کہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے شائع کردہ ایک بیان کے مطابق عرب اتحاد نے ریاض معاہدے پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے تمام اقدامات رد کرنے کا کہا ہے۔
گذشتہ روز جنوبی یمن کے علاقے عدن میں قائم سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے اپنے زیرِ انتظام علاقوں میں خود مختار حکومت کا اعلان کر دیا تھا، جو نومبر میں مرکزی حکومت کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کے منافی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے علیحدگی پسند گروہوں کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے گذشتہ سال کیے گئے امن معاہدے پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کا کہا ہے۔
علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی ایس نے گذشتہ سال نومبر میں مرکزی حکومت کے ساتھ کیے گئے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے جنوبی علاقے عدن میں خود مختار حکومت قائم کی ہے۔
ایس ٹی ایس کا کہنا ہے کہ یمن کی مرکزی حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے جنوبی علاقے کے معاملات خود سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یمن کے وزیرِ خارجہ محمد الہدھرامی نے کہا ہے کہ ایس ٹی ایس کے اس اقدام کا مطلب دہشتگردی کی بحالی اور ریاض معاہدہ مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے مکمل برطرفی کا اعلان ہے۔ 

سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ فریقین عوامی مسائل پر توجہ دیں (فوٹو: اے ایف پی)

یمن کے جنوبی صوبوں کی حکومتوں نے بھی ایس ٹی ایس کی جانب سے قائم کی گئی جنوبی انتظامیہ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والے عرب اتحاد نے تمام جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر مفادات کے بجائے یمن کی عوام کے مسائل کو اہمیت دیں۔

شیئر: