Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 خلاف ورزی پر 170 تجارتی ادارے سیل

مالز میں رقبے کے مطابق لوگوں کو جانے دیاجائے(فوٹو،سوشل میڈیا)
ریاض میونسپلٹی نے کورونا وائرس  کے حوالے سے مقررہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر  170 ادارے سربمہر کردیے-
سعودی حکومت نے موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تجارتی اداروں کو کاروبار کی مشروط اجازت دی ہے تاکہ نہ تو سرمایہ کاروں کا نقصان ہو اور نہ ہی عوام کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہوں-
اخبار 24 کے مطابق ریاض میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے مقررہ اقدامات کی خلاف ورزی پر تجارتی اداروں پر بھاری جرمانے لگائے گئے ہیں-

مالز  میں داخلے سے قبل لوگوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیاجائے گا(فوٹو،ایس پی اے)

ریاض میونسپلٹی نے توجہ دلائی ہے کہ تجارتی ادارے کھولنے سے قبل مالکان کو تاکید کردی گئی تھی کہ انہیں مہلک وائرس سے بچاؤ کےلیے مقررہ انتظامات کرنا ہوں گے اور وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلیے مقررہ حفاظتی اقدامات پر ہر صورت میں عمل کرنا ہوگا-
سعودی عرب کے تمام بڑے شہروں میں میونسپلٹیوں نے تجارتی مراکز اور مالز کو کھولنے سے قبل 24  شرائط پیش کردی تھیں- ہدایت کی گئی تھی کہ تجارتی مراکز اور مالز کے  مالکان ان کی پابندی کریں اور کرائیں-
پیش کی جانے والی اہم شرائط میں مالز میں رقبے کے اعتبار سے صارفین کو جانے دیاجائے گا جبکہ مارکیٹوں اور مالز کے داخلی دروازوں پر آنے والوں کےلیے ماسک ، سینیٹائزراور دستانوں کو بندوبست بھی کیاجائے۔
مارکیٹس کی انتظامیہ کو اس امر کا بھی پابندکیا گیا تھا کہ وہ خصوصی اہلکاروں کو مارکیٹ یا مالز کے مرکزی دروازے پر متعین کریں جو اس ہر آنے والے کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کریں اگر کسی کا ٹیمپریچر 38 ڈگری سے زائد ہوتو اسے مال میں نہ آنے دیا جائے۔

احتیاطی تدابیر کے تحت مالزمیں آنے والوں کو دستانے فراہم کیے جائیں (فوٹو، ایس پی اے)

شاپنگ مالز میں مسلسل سینیٹائزنگ کا عمل کیاجائے اور ٹرالیوں کی مسلسل جراثیم کش ادویات سے صفائی کے عمل کویقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔
 

شیئر: