Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں گودام پر چھاپہ 64 ٹن زائدالمیعاد اشیا برآمد

تمام متعلقہ اداروں کو گودام کی رپورٹ کردی گئی. (فوٹو عاجل)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی( ایف ڈی اے) نے تبوک کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر64 ٹن زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیا کا ذخیرہ برآمد کرلیا.
کھانے پینے کی یہ اشیا زائد المیعاد تھیں اور نامعلوم ذرائع سے حاصل کرکے گودام میں ذخیرہ کی گئی تھیں.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے ٹوئٹر پر بیان میں واضح کیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو گودام کی رپورٹ کردی گئی. ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی.
سعودی ایف ڈی اے نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ روزے دار افطار دسترخوان پر کھانے پینے کی اشیا رکھتے وقت حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کریں.
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا کے انتخاب میں اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ کس چیز سے کتنی کیلوریز بنتی ہیں. مثلا البقلاوۃ نامی سو گرام عربی مٹھائی سے 390 کیلوریز بنتی ہیں جبکہ الکنافہ نامی سو گرام مٹھائی سے 350 سے  400 کیلوریز پیدا ہوتی ہیں.
شامی کھجور بلح سے 100 گرام سے  450 کیلوریز پیدا ہوتی ہیں جبکہ بسبوسہ سے 340 کیلوریز بنتی ہیں.
سعودی ایف ڈی اے نے مزید کہا کہ القطائف نامی عربی مٹھائی کا ایک ٹکڑا لینے سے  430 کیلوریز اور المھلبیہ عربی فیرنی  240 گرام کھانے سے  340 کیلوریز بنتی ہیں.

شیئر: