Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 781 نئے مریض

’وبا کو محصور کرنے کے لیے گزشتہ دن 29 ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4804 ہوگئی ہے، 781 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جبکہ 13 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 509 نئے مریض شفایاب ہوکر قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیئے گیے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’وبا کو محصور کرنے کے لیے رہائشیوں کے عمومی معائنے کے ضمن میں گزشتہ دن 29 ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا ہے‘۔
’ان کا تعلق معاشرے کے مختلف طبقات سے تھا نیز عمومی معائنے میں مختلف ممالک کے تارکین بھی شامل تھے‘۔
’عمومی معائنے کے نتیجے میں 781 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے، ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ہدایات کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18198 ہوگئی ہے‘۔
’ جن مریضوں کی انتقال ہوا ہے ان کا تعلق مختلف ممالک سے تھا نیز انہیں کورونا سے پہلے مختلف بیماریاں لاحق تھیں‘۔
’ ملک میں کورونا کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 198 ہوگئی ہے‘۔

شیئر: