Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن سے بارودی سرنگ سیلاب میں بہہ کر جازان پہنچ گئی

شہری دفاع نے بروقت کارروائی کرکے ناکارہ بنادیا. (فوٹوالعربیہ)
 جزیرہ عرب میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں سیلا ب کی کیفیت ہے.
سعودی عرب کے علاوہ یمن، امارات اور عراق کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے.
 سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک بارودی سرنگ یمن سے جازان پہنچ گئی. شہری دفاع کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکارہ بنادیا. 

اطلاع ملی تھی کہ ایک وادی میں بارودی سرنگ نظر آرہی ہے(فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق جازان محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الغامدی نے بتایا کہ محکمے کو اطلاع ملی تھی کہ ایک وادی میں بارودی سرنگ نظر آرہی ہے جو یمن سے سیلاب میں بہہ کر جازان پہنچی ہے.
فورا ہی بارودی سرنگ کے ماہرین کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور سرنگ کو ناکارہ بنا دیا-
سرنگ کو ناکارہ بنائے جانے کے دوران کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا. تمام حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی تھیں.

شیئر: