Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنس صدر ٹرمپ سے ’فاصلے‘ پر رہیں گے

امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں 80 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ دن صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’فاصلہ‘ رکھیں گے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ نائب امریکی صدر مائیک پنس، جن کی پریس سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کچھ دنوں کے لیے صدر ٹرمپ سے فاصلے پر رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلیگ میکنینی نے بتایا کہ نائب صدر پنس جو وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں نے یہ فیصلہ خود سے کیا۔
’صرف یہ بتانا چاہوں گی کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ ایسا کریں گے۔ وہ کتنے دن ایسا کریں گے یہ نائب صدر کا اپنا فیصلہ ہوگا۔‘

 

واضح رہے کہ امریکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ نائب صدر پنس کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے 80 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سے ایک رپورٹر نے یہ سوال بھی کیا کہ انہوں نے ماسک کیوں نہیں لگایا؟ تو میکنینی نے جواب میں کہا کہ وہ رپورٹرز سے کافی فاصلے پر ہیں جن سب سے ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
میکنینی نے کہا کہ ’میرا آج کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور گزشتہ روز بھی یہ منفی تھا۔ میں صحت مند ہوں۔‘
اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی کورونا ٹاسک فورس کے تین ہائی پروفائل ارکان نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ ان میں انفیکشن ڈیزیز ایکسپرٹ انتھونی فوسی بھی شامل ہیں۔
 

شیئر: