Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مریضوں میں 156 کی حالت نازک ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی وجہ سے 10 افراد ہلاک جبکہ مزید دو ہزار 39 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد 46 ہزار آٹھ سو 69 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے ریاض میں منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے باعث دو سو 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مریضوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جن نئے افراد میں کووڈ 19 وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان  میں جدہ شہر میں چار سو 82، ریاض میں چار سو 78، مکہ  تین سو 56، مدینہ دو سو 47، الھفوف 93، دمام 93، طائف 68، ینبع 27، قطیف 21، تریبان 13، عسیر 11، صفوی 11، الدرعیہ 11، القنفذہ 10، ثادق 10، الخبر نو، وادی الدواسر آٹھ، بیش سات، بیشہ، قرعہ، المظیلف اور الرین میں چھ، چھ افراد جبکہ الجبیل اور راس تنورہ میں پانچ، پانچ اور الجفر، وادی الفرع ، منفذ الحدیثہ اور ضرما میں چار، چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ خمیس مشیط، الظھران، الخرمہ، الھدا، شرورہ، حائل، الخرج میں مریضوں کی تعداد تین، تین رہی۔ القریع اور نمرہ میں دو، دو افراد جبکہ ابھا، بریدہ، الصحن، اللیث، الطوال، تبوک، الدلم، لیلی اور حوطہ سدیر میں، ایک ایک شخص میں کووڈْ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 14 سو 29 افراد صحت یاب ہوئے جس کے ساتھ اب تک اس مرض کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19ہزار 51 تک پہنچ چکی ہے۔
مجموعی مریضوں میں سے ایک سو 56 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے جبکہ 27 ہزار پانچ سو 35 مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے )

گذشتہ 24 گھنٹے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 43 سے 90 برس کے مابین ہیں مجموعی مریضوں میں سے 41 فیصد سعودی اور 59 فیصد غیر ملکی ہیں۔ 
یاد رہے سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کےلیے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: