Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین کو ٹوئٹر تک رسائی میں دشواری

کئی صارفین کے مطابق دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن معمول کے مطابق کام کر رہی ہے (فوٹو:سوشل میڈیا)
پاکستان میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے تاہم اس بارے میں ٹوئٹر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
جبکہ کئی صارفین کے مطابق دیگر ممالک میں ٹوئٹر کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔
آن لائن پلیٹ فورمز کی دستیابی کا جائزہ لینے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کو کچھ مسائل کا سامنا ہے۔  
صارفین اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاگ ان نہیں کر پا رہے ہیں اور جو پہلے سے لاگ ان تھے ان کا ٹوئٹر پیج لوڈ نہیں ہو رہا ہے بلکہ کچھ دیر بعد this site cant be reached کا پیغام دکھائی دیتا ہے۔
پراکسی وی پی این کے تحت ٹوئٹر تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ٹوئٹر کے اس مسئلے سے بے خبر نہ رہے اور جن صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل تھی وہ اس معاملے پر تبصرے کرنے لگے۔
ٹوئٹر صارف عمار رشید نے لکھا کہ 'پاکستان میں ٹوئٹر کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟ کیا یہ اب کام کر رہا ہے؟ ٹوئٹر کو کیا ہوا تھا؟'
ایک اور صارف اسامہ خلجی نے لکھا کہ 'پاکستان میں ٹوئٹر کی کچھ صارفین کے لیے دستیابی اور کچھ کے لیے عدم دستیابی کی کئی رپورٹس مل رہی ہیں۔ زوم ایپلی کیشن بھی کام نہیں کر رہی۔ کیا کسی اور کو بھی ایسے ہی مسئلے کا سامنا ہے؟'
 

شیئر: