Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان: 24 گھنٹوں میں دو ہزار کے قریب نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے 30 ہلاکتیں ہوئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 974  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 30  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکی جانب سے پیر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
30 نئی اموات کے ساتھ کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 903 ہوگئی ہے۔

 

ملک مین کورونا کی وبا میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے۔
صوبہ پنجاب میں کیسز کی تعداد 15 ہزار 346 ہے اور 260 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
 سندھ میں 16 ہزار 377 کیسز ہیں اور اموات 277 ہیں۔
خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد تو چھ ہزار 61 ہے، لیکن ہلاکتیں 318 ہو چکی ہیں جو دیگر صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے دو ہزار 692 کیسز ہیں جبکہ 36 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 997 اور سات ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین 112 اور اب تک صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے جب کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 540 کیسز ہیں اور چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شیئر: