Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے بعد زندگی کیسے گزاریں؟

ایسی جگہوں کو بار بار سینیٹائز کیا جائے جنہیں زیادہ چھوا جاتا ہو (فوٹو: سوشل میڈیا)
 دنیا کے ماہرین صحت کورونا کی وبا کے خاتمے کے حوالے سے کوئی حتمی بات کہنے سے قاصر ہیں لیکن لوگوں کو یقین ہے کہ جلد یا بدیر اس وبا سے بھی انہیں ٹھیک اسی طرح نجات مل جائے گی جس طرح ماضی میں آنے والی وبائیں اب قصہ پارینہ بن گئی ہیں.
اخبار 24 کے مطابق  لوگوں کی اکثریت  جاننا چاہتی ہے کہ کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد زندگی کیسے گزاری جائے.
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے روزمرہ کے معمولات، عملی زندگی، تعلیم، سیاحت اور عبادت گھروں کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں.

نیادی شرط یہ ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں.(فوٹو سوشل میڈیا)

ان ہدایات کا تعلق پبلک ٹرانسپورٹ، پارک، بازار، ریستوران، تقریبات مراکز اور سپورٹس کلب سے ہے.
جی سی سی ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی زندگی کو معمول کے مطابق لانے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں. سینیٹائزنگ اور نجی صفائی کا اہتمام کریں.
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے ٹوئٹر پر جای ہدایات میں کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے پر ڈرائیور ماسک پہنیں، زیادہ سواریاں بٹھانے سے گریز کیا جائے. مسافروں اور ڈرائیور کے درمیان پارٹیشن بنایا  جائے.
ایسی جگہوں کو بار بار سینیٹائز کیا جائے جنہیں زیادہ چھوا جاتا ہو.
مسافروں سے کرایہ کیش کی شکل میں نہ لیا جائے. اگلی نشست خالی رکھی جائے اسے استعمال نہ کیا جائے.

 پبلک ٹرانسپورٹ میں اگلی نشست خالی رکھی جائے.(فوٹو سوشل میڈیا)

ہیلتھ کونسل کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے ڈرائیور حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں. گاڑی میں سینیٹائزر رکھیں. گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے اور اترتے وقت دونوں ہاتھ سینیٹائز کریں.
ہیلتھ کونسل نے آجروں اور اجیروں کو عملی زندگی کی بحالی سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آجر اور اجیر محفوظ فاصلہ بنائے رکھیں. دفاتر اور ڈیوٹی کے مقامات پر صاف اور تازہ ہوا کا بندوبست کیا جائے. میٹنگیں یا تو ٹیلیفون پر ہوں یا کھلے مقامات پر کی جائیں.
ہیلتھ کونسل نے سپورٹس کلب آنے جانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ سپورٹس آلات اور چہرے کے درمیان فاصلہ بنائیں- ملبوسات اور تولیے استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لیں- ایک دوسرے کے  سپورٹس آلات استعمال کرنے سے گریز کریں- سوئمنگ پول استعمال کرنے اور اس کے بعد نہانے کااہتمام کریں.

گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے اور اترتے وقت دونوں ہاتھ سینیٹائز کریں.(فوٹو سوشل میڈیا)

ہیلتھ کونسل نے مشورہ دیا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبہ کم سے کم تعداد میں جمع ہوں. سینیٹائزنگ کا اہتمام کریں اور طلبہ ایک دوسرے سے مصافحے سے گریز کریں.
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے مزید کہا کہ طیاروں پر پرفیوم ٹشوز استعمال کے لیے دیے جائیں. ہاتھ صاف کرنے سے قبل چہرے پر نہ لگایا جائے. نشستیں کھڑکی کے برابر والی منتخب کی جائیں. راہداریوں سے دور رہا جائے. معمر اور لاعلاج امراض میں مبتلا افراد سفر حتی الامکان ملتوی کردیں.
جی سی سی ہیلتھ کونسل نے نمازیوں سے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے مصافحہ نہ کریں۔ مسجد میں کتا بیں، پمفلٹ پڑھنے کے بعد ہاتھ ضرور صاف کرلیں۔

شیئر: