Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 873 نئے کیسز

’38 ہزار افراد کا کورونا معائنہ ہوا ہے، یہ مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے۔‘ ( فوٹو: الرٖؤیہ)
متحدہ عرب امارات میں آج منگل کو کورنا کے 873 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار 63 ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تین مریض ہلاک ہوگیے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی ( وام) کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 227 ہوگئی ہے۔'
وزارت نے کہا ہے کہ ’گذشتہ دن 38 ہزار افراد کا کورونا معائنہ ہوا ہے۔ یہ ملک کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے۔'
’عام معائنے کے نتیجے میں 873 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے، انہیں قرنطینہ مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔'
’ہلاک ہونے والے مریضوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، انہیں کورونا سے پہلے مختلف صحت مسائل کا سامنا تھا۔'
وزارت نے بتایا ہے کہ ’1214 مریض شفایاب ہوئے ہیں جن کے بعد شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 10791 ہوگئی ہے۔'

شیئر: